شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں سلسلہ وار اتفاق رائے اور نتائج برآمد ہوئے ، چینی وزیر خارجہ
سولہ ستمبر کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت ،روس ،قازقستان ،گرغزستان اور منگولیا کے دورے کو مکمل کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ اجلاس میں سلسلہ وار اہم اتفاق رائے اور نتیچے حاصل ہوئے ہیں ۔پہلا یہ کہ رکن ممالک کے صدور کی جانب سے عالمی فاشزم کے خلاف جنگ کی فتح کی پچہترویں سالگرہ کے بیان جاری کیے جانے کی درخواست پیش کرنے کا فیصلہ ہوا۔دوسرا،بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے اتفاق واتحاد کو مضبوط بنایا گیا۔تیسرا انسداد وبا کے لیے عالمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا اور جوتھا ہمہ گیر تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔پانچواں ، کثیرالجہتی کیلئے حمایت کا اظہار کیا گیا ۔اس کے علاوہ مختلف فریقوں نے چین کے پیش کردہ عالمی ڈیجیٹل سیکورٹی انیشیٹو پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا۔