تلخ کافی سے شیریں زندگی کا حصول
2020-09-17 17:23:30
چین کے صوبہ ہائی نان کے وان نینگ شہر کے مقامی لوگوں کے لیے کافی کی کاشت اور پروسیسنگ ان کے لیے غربت کے خاتمے اور دولت کے حصول کا بہترین ذریعہ بن چکی ہے ۔ حالیہ برسوں میں اس شہر نے اپنے زیر انتظام کاؤ نٹیوں میں کافی کے پودے اگانے ، آرڈر کے مطابق کافی کی براہ راست فروخت کرنے اور کافی پارک کو سیاحتی مقام بنانے کے ذریعے روز گار کے مواقع کو بڑھا یا ہے اور اس کے نتیجے میں لوگوں کی آمدن میں خوب اضافہ ہوا ہے اور مقامی معیشت کی ترقی کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ شہر وان نینگ میں واقع غربت کے شکار تیس دیہات دو ہزار انیس کے آخر میں غربت سے نجات پا گئے تھے ۔