چین کا مادر دریا اور صدر شی جن پھنگ کے خیالات

2020-09-17 19:56:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دریائے زرد چینی تہذیب کا پنگھوڑا ہے۔ اس دریا کے کنارے چینی تہذیب نے جنم لیا۔ اس دریا نے ہزاروں سال سے یان اور ہوانگ نسل کے ان گنت لوگوں کی آپنے آغوش میں پرورش کی ہے ۔ اس دریا نے چینی ثقافت اور چینی تہذیب کی آبیاری کی ہے۔ لیکن اس دریا سے وابستہ بہت سے ایسے چیلنجز ہیں جن کا مقابلہ چینی قوم نے حکمت و دانش سے کیا ہے۔ خشک سالی، سیلاب اور زمینی کٹاؤ سمیت ایسے بہت سے مسائل ہیں جو دنیا کے دیگر بڑے دریاوں سے بھی وابستہ ہیں۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے کئی بار دریا ئے زرد کے کناروں کا دورہ کیا ور اہم ہدایات جاری کیں۔ گزشتہ برس 18 ستمبر کو منعقدہ ایک سمپوزیم میں انہوں نے جو ہدایات جاری کیں وہ دریائے زرد کے طاس کے علاقے کی اعلیٰ معیاری ترقی کی قومی حکمت عملی بن گئی ہیں۔

آیئے ہم صدر شی جن پھنگ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دریائے زرد کے ماخذ سے سفر شروع کرتے ہیں اور دریا کی وسعت اور بے مثال ترقی کے شاہد بنتے ہیں۔


شیئر

Related stories