جونگ گوان چون فورم سال 2020 کا آغاز

2020-09-17 20:28:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیجنگ میں سترہ تاریخ کو جونگ گوان چون فورم سال 2020 کا آغاز ہوا۔ اس فورم میں دنیا بھر سے اعلیٰ سائنس دان ، کاروباری شخصیات ، اور بہت سے بین الاقوامی اداروں کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ یہ تمام بین الاقوامی شخصیات سائنسی اور تکنیکی ایجادات اور عہد حاضرکے اہم سائنسی امور پر بات چیت کے لئے جمع ہوئی ہیں۔ اس فورم میں جدت کاری کی راہ پر عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مختلف ماڈلز زیر بحث آئیں گے۔

یہ فورم چین کے خدمات کی تجارت کے بین الاقوامی میلے کے بعد بیجنگ میں منعقدہ ایک اور بڑی بین الاقوامی سرگرمی ہے۔" جدت کاری میں عالمی تعاون سے چیلجز کا مقابلہ" اس فورم کا موضوع ہے۔ فورم کے دوران کانفرنس اور نمائش سمیت چار بڑے سیکشنز شامل ہیں۔اس 4 روزہ کانفرنس میں مجموعی طور پر 50 سے زیادہ پروگرام پیش کیے جائیں گے۔

اس فورم کے پہلے روزمیں 15 عالمی ماہرین اور اسکالرزنےنوول کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے ایک مذاکرے میں شرکت کی۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیمسٹری میں 2018 کے نوبل انعام یافتہ گریگوری ونٹر جو یونیورسٹی آف کیمبریج کے ٹرینیٹی کالج کے سابقہ ڈین ہیں ، نے کہا کہ نوول کورونا وائرس کی ویکسین کی تحقیق اور تیاری نے نہ صرف عالمی تعاون کی راہیں کھولی ہیں بلکہ عالمی تکنیکی جدت کاری میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔


شیئر

Related stories