چین اور امریکہ کے مابین مشترکہ مفادات اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں۔ امریکہ میں چینی سفیر زوئی تھیان کھائی
امریکہ میں چینی سفیر ، زوئی تھیان کھائی نے حال ہی میں سابق امریکی وزیر خزانہ ہنری پالسن کی میزبانی میں ہونے والے "ڈائیلاگ ود پالسن" نامی مذاکرےمیں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ تاریخی اور ثقافتی روایات ، سیاسی اور معاشی نظاموں میں فرق کی وجہ سے چین اور امریکہ کے مابین اختلافات ناگزیر ہیں۔ تاہم ، چین اور امریکہ کے مشترکہ مفادات ان کے اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں۔ اگر دونوں فریقوں کی کافی سیاسی خواہش ہو تو چین اور امریکہ میں تعاون کی بڑی گنجائش ہے۔
زوئی تھیان کھائی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے چین کی پالیسی واضح ، مستقل ، اور مربوط ہے۔محاذ آرائی کے بجائے ، چین ہمیشہ امریکہ سے تعمیری اور باہمی تعاون کے تعلقات کی توقع کرتا ہے ۔چین امید کرتا ہے کہ دوطرفہ تعلقات باہمی احترام ، باہمی افہام و تفہیم ، ایک دوسرے کے خدشات کا احترام کرنے ، اور باہمی فائدے پر مبنی ہوں گے۔ یہ چین امریکہ تعلقات کی کلید ہے ، جس میں بنیادی طور پر کبھی تبدیلی نہیں آئی ۔
چینی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور امریکہ کو بہت سارے عالمی چیلنجز کا سامنا ہے ، چاہے آب و ہوا کی تبدیلی ہو ، متعدی بیماریاں یا قدرتی آفات ، چین اور امریکہ تنہا ان سے نہیں نمٹ سکتے۔ چین اور امریکہ کو عالمی سطح پر مشترکہ ذمہ داریاں سنبھالنی چاہیے اور بین الاقوامی تعاون کو مشترکہ طور پرفروغ دینا چاہئے اور تمام چیلنجوں کا فعال طور پر جواب دینا چاہئے۔ یہ عالمی برادری کی توقع ہے اور دونوں ممالک کا سب سے بڑا مشترکہ مفاد بھی۔