عناب کیلئے مشہور سنکیانگ کے علاقے میں اجاب احمد کا "لوک عجائب گھر"

2020-09-18 10:27:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اجاب احمد کا گھر سنکیانگ کے منگولیا خوداختیار پریفیکچر کی رو چھانگ کاؤنٹی میں وو تھا مو قصبے میں واقع ہے ،جو صحر اکے اندر نخلستان ہے۔انسٹھ سالہ اجاب احمد نے اپنے شوق سے گزشہ کئی عشروں میں سینکڑوں پرانی اشیاجمع کیں ہے اور اپنی جیب سے تقریباً دو لاکھ یوان خرچ کر کے ایک چھوٹا سا "لوک عجائب گھر" بنایا ہے۔مئی دو ہزار سترہ میں یہ عجائب گھر کھلا ہے اور اب تک تین ہزار سے زائد سیاحوں نے اس کا دورہ کیا ہے۔

احمد نے بتا یا کہ میں ماضی کی زندگی دکھانا چاہتاہوں تاکہ نوجوان سمجھ سکیں کہ آج کی خوشحالی اتنی آسانی سے حاصل نہیں ہوئی۔

رو چھانگ کاؤنٹی عناب کے لیے شہرت رکھتی ہے ۔دو ہزار ایک سے احمد عناب کو اپنی پینٹنگز میں ڈھال رہا ہے ۔ان کے عجائب گھر میں عناب کے پودے لگانے سے لے کر اس کی دیکھ بھال،اس کے پھل جمع کرنے اور فروخت کرنے تک کے تمام مرحلوں کی نمائش کی گئی ہے ۔

احمد کے آنگن میں خزان کے موسم میں پودوں پر لگے عناب سرخ ہو کر پک رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں امید ہے ہماری زندگی بھی عناب کی طرح میٹھی سے میٹھی تر ہو تی جائے گی۔

شیئر

Related stories