انسداد دہشت گردی ، انسداد انتہاپسندی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سیمینار کا انعقاد
انسداد دہشت گردی ، انسداد انتہاپسندی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے آن لائن سیمینار سترہ ستمبر کو جینیوا میں منعقد ہوا جس کا مقصد انسداد دہشت گردی ،انسداد انتہاپسندی کے لیے تجربات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فورم تیار کرنا ہے اور اس ضمن میں تجربات سے انسانی حقوق کے تحفظ پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
جینیوا میں تعینات چین کے وفد کے سفیر چھین شو نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری کو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر عمل پیرا ہونا چاہیئے ، انسداد دہشت گردی سے متعلق اقوام متحدہ کی حکمت عملی پرعمل د رآمد کرنا چاہیئے ،کثیرالجہتی اور عالمی تعاون کو فروغ دینے،مختلف ممالک ،خاص کر ترقی پذیر ممالک کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اور انسانی حقوق کے تحفظ کی صلاحیت کو بلند کرنا چاہیئے۔
سیمینار کے شرکا نے خیال ظاہر کیا کہ انسداد دہشت گردی تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس پر دوہرا معیار اور سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔