شی جن پھنگ کا دورہ حو نان یونیورسٹی
2020-09-18 15:40:04
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے سترہ تاریخ کو حو نان یونیورسٹی کے یو لو کالج کا دورہ کیا ۔ یو لو کالج سن نو سو چھہتر میں قائم ہوا جو چین کے چار مشہور قدیم کالجز میں شامل ہے ۔ ایک ہزار سال سے زائد قدیم اس درس گاہ میں شی جن پھنگ نے کالج کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی توانائیوں کا بھر پور استعمال کریں اور کبھی مایوسی کا شکار نہ ہوں ۔