کلیدی ٹیکنالوجی اپنے ہاتھ میں ہونی چاہئے ، شی جن پھنگ
2020-09-18 15:48:10
چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کا دورہ حو نان جاری ہے ۔ سترہ تاریخ کو انہوں نے صوبہ حو نان کے صدر مقام چھانگ شیا میں ایک مینوفیکچرنگ ادارے کا دورہ کیا۔ وہاں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ کلیدی ٹیکنالوجی ہمیشہ آپ کےاپنے ہاتھ میں ہونی چاہئےاسی طرح مینوفیکچرنگ بھی ہمارے اپنے ہاتھ میں ہونی چاہئے۔
ادھر مالان شان ویڈیو اور ثقافتی پارک کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے ثقافتی پیداواری نمائش دیکھی اور وہاں موجود نوجوان ملازموں کے ساتھ گفتگو کی ۔ ہائی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ پارک چین کا سب سے بڑا ویڈیو پروڈکشن مرکز بننے کی کوشش کر رہا ہے ۔