پہاڑی گاوٰں میں پانی کے چشموں سے خوشحالی
2020-09-19 15:38:50
چین کے شمالی صوبہ جی لین میں واقع پہاڑی گاوں باؤ سنگ ایک غریب گاؤں تھا۔ چند سال پہلے مقامی حکومت نے باوسنگ گاوں میں موجود پانی کے چشموں سے استفادہ کرکے غربت سے چھٹکارا حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔
دور افتادہ پہاڑی علاقے میں واقع ہونے کی وجہ سے،ماضی میں باؤسنگ کے دیہاتیوں کی آمدنی کا واحد ذریعہ کاشتکاری تھا۔
دو ہزار انیس میں ، مکمل جائزے کے بعد ، مقامی حکومت نے گاوٰں میں زیر زمین چشموں سے پانی نکالنے کا کارخانہ قائم کیا جس کی سالانہ پیداوار 40،000 ٹن ہے۔یوں گاوں کے لوگوں کی آمدنی میں خوب اضافہ ہوا ہے ۔