چینی صدر شی جن پھنگ صوبہ ہونان کے دورے پر

2020-09-19 18:49:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سترہ تاریخ کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چین کے جنوبی صوبہ ہونان کے صدر مقام چھانگ شا میں نچلی سطح کے عہدیداروں کے نمائندوں کے ساتھ ایک سمپوزیم کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔انہوں نے ملک کے چودہ ویں پنچ سالہ منصوبے کی تشکیل کیلئے نچلی سطح کے کارکنوں اور عوامی نمائندوں کی رائے اور مشوروں کو سننے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بہتر زندگی ہماری جدوجہد کا اصل مقصد ہے۔ملک کے پنچ سالہ منصوبے کی تشکیل میں معاشی اور معاشرتی ترقی کے تمام پہلوؤں کو شامل کیا جاتا ہے ، اس کا لوگوں کی زندگی سے گہرا تعلق ہے ، اسلئے اعلی سطح کی منصوبہ بندی اور عوامی رائے کو مربوط کرناچاہیے۔ عام شہریوں اور معاشرے کے تمام شعبوں کی "14 ویں پنچ سالہ منصوبہ" کے لئے تجاویز پیش کرنے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ یہ منصوبے لوگوں کی خواہشات کے مطابق اور ان کی توقعات پر پورا اتریں۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ کچھ عرصہ قبل ہم نے "14 ویں پنچ سالہ منصوبہ" کی تشکیل پر آن لائن رائے شماری کا بندوبست کیا ۔ عوام نے اس پر بڑی توجہ دی اور بڑھ چڑھ کر رائے شماری میں شرکت کی، اور بہت سارے مشورے دیئے ۔ عصر حاضر اور مستقبل قریب چین کی ترقی کیلئے اسٹریٹجکلی اہم مواقع کا وقت ہے ۔ہمیں سائنسی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لینا چاہئے ، ترقی کے عمومی رجحان کو سمجھنا چاہیے، نئے ترقیاتی تصور پر عمل پیرا ہونا چاہئے ، اور ایک نئے ترقیاتی نمونہ کی تشکیل کو تیز کرنا چاہئے جس میں گھریلو اور بین الاقوامی دہری گردش کا معاشی ڈھانچہ بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ آج تک سوشلسٹ چین کی ترقی کیلئے جو کارنامے سرانجام دیے گئے ہیں ، آسمان سے نہیں گرے ، اور نہ ہی دوسروں کی مرہون منت ہے ، یہ کامیابیاں محنت ، دانشمندی اور جرا ت کے ساتھ چینی عوام کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے! ہمیں اپنے نظریات اور عقائد کو مضبوط کرنا ہوگا ، خوشحال زندگی کے لئے اپنے آپ اور اپنے بازووں پر انحصار کرنا ہوگا ، اور مل کر خوبصورت مستقبل کی تعمیر کرنی ہوگی۔


شیئر

Related stories