وانگ ای کی برازیل کے وزیر خارجہ سے فون پر بات چیت
اٹھارہ ستمبر کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے برازیل کے وزیر خارجہ ارنسٹو آرا جوسے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور برازیل دونوں ابھرتی ہوئی منڈیوں کے حامل اہم ممالک ہیں اور دونوں کے بنیادی مفادات میں کوئی تصادم نہیں ہے ، دونوں کے درمیان تعاون مقابلے سے کہیں زیادہ ہے ، اور اتفاق رائے اختلافات سے کہیں بڑھ کر ہے۔ بڑے ممالک کی حیثیت سے ، چین اور برازیل دونوں آزاد اور پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ، اور ایک دوسرے کی قومی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کا احترام کرتے ہیں۔یہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔ چین برازیل کے ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی امور پر ہم آہنگی اور تعاون کو مستحکم کرنے ، دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ ، بین الاقوامی قانون کے اختیار کو برقرار رکھنے ، کثیرالجہتی کا علم بلند رکھنے ، بین الاقوامی تعلقات کو جمہوری بنانے اور بین الاقوامی نظام کی ترقی کو زیادہ منصفانہ اور معقول بنانے کے لئے تیار ہے۔
وانگ ائی نے کہا کہ وبا سے متعلق دونوں ممالک کے مابین عملی تعاون بڑھ گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین برازیل تعلقات کی بنیاد مضبوط ہے اور اس میں ، باہمی مفادات اور ترقی کی بڑی کنجائش موجود ہیں۔ چین برازیل کےاعلی معیار کے زرعی مصنوعات کے لئے مارکیٹ کھولتا رہے گا۔ چین برازیل کا چین کے تیسرے بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین برازیل کے ساتھ تیل ،گیس ، بجلی ، کان کنی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چین ڈیجیٹل معیشت ، ماحول دوست توانائی ، سمارٹ زراعت ، ٹیلی میڈیسن ، سمارٹ شہروں ، اور 5 جی مواصلات کو فروغ دینے کے لئے تعاون کی پلیٹ فارمز قائم کرے گا تاکہ دونوں ممالک کی صنعتی اپ گریڈیشن اور ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دیا جا سکے ۔
ارنسٹو آراجونے برازیل کو انسداد وبا میں مدد فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا ، اور کہا کہ برازیل چین کے ساتھ ویکسین کی تحقیق ، ترقی اور پیداوار کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں دو سب سے تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں کی حیثیت سے ،برازیل اور چین نے پختہ ، باہمی مفاد پر مبنی مستحکم باہمی تعلقات استوار کیے ہیں۔برازیل چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، اور چین کے ساتھ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اتفاق رائے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے زراعت ، تجارت ، سرمایہ کاری ، ماحولیاتی تحفظ ، صاف توانائی ، ڈیجیٹل معیشت اور دیگر شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے تاکہ جلد از جلد دونوں ملکوں کے افراد کے تبادلے کو بحال کیا جا سکے اور چین برازیل جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی بلندی پر پہنچایا جا سکے۔