چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے پچھلے پانچ سالوں میں غربت کے خاتمے کے لیے 15 کھرب یوآن کے قرضے جاری کیے

2020-09-20 15:23:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چائنا ڈویلپمنٹ بینک کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ،سنہ دو ہزار سولہ سے رواں سال اگست کے آخر تک ، چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے غربت زدہ آبادی اور غربت سے متاثرہ علاقوں کی پائیدار معاشی اور معاشرتی ترقی میں مددفراہم کرنے کے لیے کل پندرہ کھرب یوآن کے قرضے جاری کیے ہیں۔

چائنا ڈویلپمنٹ بینک ، چین میں ایک ترقیاتی مالیاتی ادارہ ہےجو بنیادی طور پر درمیانے اور طویل مدتی قرضوں اور سرمایہ کاری کے ذریعے قومی معیشت کی اہم درمیانی مدت اور طویل مدتی ترقیاتی حکمت عملیوں کے لیے مالی خدمات فراہم کرتا ہے۔


شیئر

Related stories