چائے کی کاشت اور سیاحت کے ذریعے پہاڑی گاوں کے خوشحال ہونے کی کہانی
دا وان گاؤں چین کے وسطی صوبے آن ہوئی میں ایک غریب پہاڑی گاؤں تھا۔ پچھلے دو سالوں میں ، یہاں ، پہاڑ وں پر چائے اُگانے اور گھر میں مہمانوں کا استقبال کرنے"کے انداز میں سیاحت کو فروغ دیا گیا جس کے نتیجے میں گاوں والوں کی آمدنی میں تیزی سے اضافہ ہوا ۔
یانگ زی لون کا کنبہ ماضی میں اس گاؤں کے غریب ترین گھرانوں میں سے ایک تھا۔ دونوں میاں بیوی کو پہاڑوں پر جاکر جڑی بوٹیاں کاٹ کر فروخت کرنے سے ایک سال میں صرف دو سے تین ہزاریوان کی آمدنی ہوتی تھی۔ 2017 میں ،گاؤں میں چائے اگانے اور سیاحتی کاروبار کا آغاز ہوا اور گاؤں میں چائے کی جدید فیکٹری لگائی گئی ۔ تو بیوی ، ژاؤ شی یو نے ایک چائے کی فیکٹری میں کام شروع کیا اور ایک مہینے میں دو ہزار یوآن سے زائد کما نے لگی ۔ یوں جلد ہی اس خاندان کو غربت سے چھٹکاراحاصل ہوااور دوسرے ہی سال یہ کنبہ ایک نئے مکان میں منتقل ہو گیا ۔