شی جن پھنگ نے دنیا کو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل سے روشناس کروایا

2020-09-20 19:23:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اقوام متحدہ کے قیام کے 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے اوراس موقع پر اہم تقریر کریں گے۔ پانچ سال پہلے ، اقوام متحدہ کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر شی جن پھنگ نےسمٹ کی ایک سیریز میں شرکت کی تھی ۔ انہوں نے جنرل اسمبلی کی عمومی مباحثے میں حصہ لیا تھا اور "مشترکہ مفادات میں تعاون کے لیے نئے شراکت دار بنانے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرےکی تشکیل کے لیے مشترکہ کوشش" کے موضوع پر اہم تقریر کی تھی جس میں بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں بنی نوع انسان کے مستقبل کے بارے میں سوچنے کے لیے "چینی حکمت عملی" پیش کی گئی تھی ۔

یاد رہے کہ مارچ 2014 میں شی جن پھنگ نے پیرس میں یونیسکو کے ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریر کی تھی اور اپنی تقریر میں کہا تھا کہ دنیا میں 200 سے زائد ممالک اور خطے ، 2500 سے زیادہ قومیتیں اور متعدد مذاہب موجود ہیں۔ زندگی کا ایک ہی انداز ہو ، صرف ایک زبان ہو ، صرف ایک ہی قسم کی موسیقی ہو ، اور صرف ایک قسم کا لباس ہو ، تو یہ ناقابل عمل تصور ہے۔

بنی نوع انسان کے لیےہم نصیب معاشرے کی تعمیر ایک عظیم مقصد ہے ، اور یہ ایک ایسا مقصد بھی ہے جس کےحصول کے لیے نسل در نسل کوششوں کےتسلسل کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ چین تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت اور مشاورت ، مشترکہ تعمیر و اشتراک ، مشترکہ مفادات کے لیے تعاون ، تبادلے ،سر سبز ماحول اور کم کاربن ، نیز مشترکہ طور پر بنی نوع انسان کے لیے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے عمل کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے ،تاکہ پائیدار امن ، عالمی سلامتی ، مشترکہ خوشحالی کے تحت وسیع ، شفاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر کی جا سکے۔


شیئر

Related stories