صوبہ ہونان میں بنیادی سطح کے عہدیداروں اور عوامی نمائندوں سے صدر شی جن پھنگ کی ملاقات

2020-09-21 16:06:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں ، چین کے صدرمملکت شی جن پھںگ نے صوبہ ہونان کا دورہ کیا ۔ انہوں نے اگلے پانچ سالوں میں یعنی 2021 سے 2025 تک ملک کی معاشی اور معاشرتی ترقی کی منصوبہ بندی کے بارے میں تجاویز اور آرا سننے کے لیے نچلی سطح کے عوامی نمائندوں سے ملاقات کی۔

یہ پنج سالہ قومی معاشی اور معاشرتی ترقیاتی منصوبے، بیرونی دنیا کے لیے چین کی ترقیاتی کامیابیوں کو سمجھنے کی کلید ہیں ۔ اگلے سال ، چین چودھویں پنچ سالہ منصوبے پر عمل درآمد شروع کرے گا۔ یہ پنچ سالہ منصوبہ ، جو ہر چینی کی زندگی سے وابستہ ہے اور ان کے دل کے بہت قریب ہے ، اس کی تیاری میں ہر شعبہِ زندگی سے رائے طلب کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کو مرتب کرنے کے لیے، چینی صدر شی جن پھنگ نے اس سال متعدد بار کاروباری افراد ، معاشی اور معاشرتی شعبوں کے ماہرین ، سائنسی حلقوں اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد سے بات چیت کی ہے۔

شی جن پھنگ نے اگلے پانچ سالوں میں چین کی ترقیاتی صورتحال کے بارے میں تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ 14 ویں پنچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران ، چین ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگا اور اسے زیادہ غیر مستحکم اور غیر یقینی ماحول کا سامنا ہوگا۔انہوں نے ایک بار پھر زور دیاکہ نئے ترقیاتی تصور پر عمل پیرا ہو اجائے اور جلد ہی ایک ایسا نیا ترقیاتی نمونہ قائم کیا جائے جس میں مقامی اور بین الاقوامی ڈبل سائیکل کا نیا ڈھانچہ پایا جاتا ہو۔


شیئر

Related stories