پانچ سال کے وعدوں کی تکمیل
سال دو ہزار پندرہ میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کی ترقیاتی سربراہی کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ چین نے سال دو ہزار پندرہ کے بعد ترقیاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے کا پختہ عہد کیا ہے ۔چین اتحاد و تعاون کے ذریعے دنیا کی ترقی کو مسلسل آگے بڑھائے گا۔
چین نے اپنے اس عہد کی پاسداری کی ہے اور گزشتہ پانچ سالوں میں چین نے ایک بڑے ذمہ دار ملک کی چیثیت سے اپنے اس عہد کی تکمیل کی ہے۔
سال دو ہزار سولہ میں چین نے اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرتے ہوئے ایک ارب امریکی ڈالر کا "چین-اقوام متحدہ امن و ترقی فنڈز" قائم کیا ۔
سال دو ہزار سترہ میں "چین بین الاقوامی ترقیاتی علمی مرکز" قائم ہوا ۔
سال دو ہزار اٹھارہ میں چین نے ترقیاتی شعبے میں ریفارم ٹرسٹ فنڈ کو بیس لاکھ امریکی ڈالر کا عطیہ دیا ۔
سال دو ہزار انیس میں چین نے پائیدار ترقی کے پہلے فورم کا انعقاد کیا ۔
سال دو ہزار بیس میں کووڈ-۱۹ کی وبا سے لڑنے کے لیے چین نے عالمی ادارہ صحت کو پانچ کروڑ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کی ۔