بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کے آغاز کی الٹی گنتی شروع
2020-09-21 17:45:36
بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی نے بیس ستمبر کو بیجنگ میں "بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کاونٹ ڈاون کے سلسلے میں پانچ سو دنوں کی سلسلہ وار سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔اس موقع پر بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے نائب سیکریٹری جنرل حہ جیانگ ہائی نے کہا کہ بیجنگ اولمپک گیمز کے لیے پانچ سو دنوں کی الٹی گنتی شروع ہورہی ہے۔اس کے ساتھ ہی سرمائی اولمپک گیمز کے لیے تیاریوں کی بھی تکمیل ہورہی ہے۔ کھیلوں کےتمام مقامات کی تعمیر رواں سال مکمل ہو جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کے لیے پانچ سو دنوں کی سلسلہ وار سرگرمیوں کا انعقاد ملک بھر میں اولمپک سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی دے گا اور سرمائی گیمز کے حوالے سے منعقد کی جانے والی سرگرمیاں مختلف حلقوں سے کھیلوں میں حصہ لینے والے دوستوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہوں گی ۔