شی جن پھنگ کی جانب سے کسانوں کو فصل کی کٹائی کے تہوار کی مبارک باد

2020-09-21 19:02:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں کسانوں کے فصل کی کٹائی کے تیسرے تہوار کے موقع پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ملک بھر کے تمام کسانوں اور زرعی شعبے سے وابستہ لوگوں کو مبارک باد دی ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں زراعت، دیہات اور کسانوں کو اہمیت دی جانی چاہیے اور کسانوں کی زندگی کو خوشحال سے خوشحال تر بنایا جانا چاہیے۔انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ تمام کسان دیہی علاقوں کی ترقی اور پوری قوم کی مشترکہ ترقی کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔


شیئر

Related stories