سنکیانگ کے بارے میں امریکی حکام کے تبصروں کی تردید

2020-09-21 19:33:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 21 ستمبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں امریکی حکام کی جانب سے سنکیانگ میں روزگار سےمتعلق کیے جانے والے تبصرے کی تردید کی۔

وانگ وین بین نے کہا کہ کچھ عرصےسے ، کچھ امریکی اہلکاروں نے سنکیانگ میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کی جانے والی شاندار کوششوں کو نظرانداز کیا ، سنکیانگ میں نام نہاد "جبری مشقت" کی افواہوں کو ہوا دی اور سنکیانگ میں روزگار سے متعلق اپنائی گئی پالیسیوں کو بدنام کیا۔چینی ترجمان نے کہا کہ یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں اور ان کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔


شیئر

Related stories