چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اس کی "تائیوان کی علیحدگی " کی حمایت ناکام ہوگی
2020-09-21 19:39:10
حال ہی میں اعلی امریکی عہدے دار کے دورہِ تائیوان کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے اکتیس تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ چین کے خلاف سیاسی اشتعال انگیز ی پر مبنی کارروائی ہے اوراس سے تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ایسا عمل چین -امریکہ تعلقات اور آبائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچائے گا۔چین ، امریکی عہدے دار کے دورہ تائیوان کی سخت مخالفت اور مذمت کرتا ہےاور امریکہ کو خبردار کرتا ہے کہ تائیوان کی علیحدگی اور تائیوان کی علیحدگی کی حمایت ناکامی سے دوچار ہو گی۔