چین کے آزاد تجارتی آزمائشی زون چین کے معیاری کھلے پن کے عکاس

2020-09-22 10:22:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں چینی ریاستی کونسل نے چین کے مختلف علاقوں میں نئے آزاد تجارتی آزمائشی زون کے قیام کی توسیق کی ہے ۔ اس کے نتیجے میں چین میں اس قسم کے زونز کی تعداد اکیس تک پہنچ گئی ہے ۔ اس سے کھلی معیشت کے نئے نمونے کی تعمیر کو تیز کرنے اور اس حوالے سے چین کے عزم اور اقدامات کا اظہار کیا گیا ہے ۔

چین کے اعلی سطح کے کھلنے پن کے عمل میں ، آزاد تجارتی آزمائشی زون ایک بہت اہم کردار ادا کرتےہیں۔ ان آزاد تجارتی زونز نے ادارہ جاتی جدت کے ذریعے کاروباری ماحول ، مارکیٹ کی وسعت ، بین الاقوامی تجارت اور مارکیٹ کی نگرانی سمیت دیگر شعبوں میں 200 سے زائد نظامی ایجادات کیں اور انہیں بعد میں ملک بھر میں مقبول بنایا گیا ہے ۔

اکیس تاریخ کو ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں ، نائب وزیر تجارت اور بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کے نائب نمائندے وانگ شووین نے کہا کہ مزید آزاد تجارتی آزمائشی زونز کا قیام چینی حکومت کے پختہ عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ بیرونی دنیا کے لیے اپنا دروازہ مزید کھولا جائے گا اور مزید اعلی سطح کی کھلی معیشت کا ایک نیا نمونہ تشکیل دیا جائے گا ۔


شیئر

Related stories