چینی کسانوں کی زندگی میں آنے والی نئی تبدیلیاں

2020-09-22 16:08:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اکیس ستمبر کو چین میں کسانوں نے فصل کی کٹائی کا تہوار منایا ۔ حالیہ برسوں میں ، چینی کسانوں کی زندگی بہت تیزی سے بدل رہی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق ، 2019 کے آخر میں ، ملک بھر میں غربت زدہ افراد کی تعداد 5.51 ملین رہ گئی ہے۔ غربت کے خلاف جنگ کے بعد سے ، 93 ملین سے زیادہ لوگوں کو غربت کی حد سے نکال دیا گیا ہے ، اور کسانوں کی آمدنی میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ 2019 میں ، دیہی باشندوں کی اوسطاً فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 14،389 یوآن تھی اور ملک بھر میں تارکین وطن مزدوروں کی فی کس ماہانہ آمدنی 3962 یوآن تک پہنچ گئی ، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 6.5 فیصد زیادہ ہے۔

مارچ 2020 تک ، چین میں دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 255 ملین تک پہنچ چکی ہے ، اور دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی رسائی کی شرح 46.2٪ تک ہو گئی ہے۔ ان بنیادی تنصیبات نے چین میں ڈیجیٹل زراعت کی ترقی کی بنیاد رکھی ہے۔ اسی کے ساتھ ، چین جدید زرعی مشینری کو بھی فروغ دے رہا ہےجس سے جدید زراعت کی ترقی کے سلسلے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

کسانوں کے لیے طبی انشورنس کے سلسلے میں بھی بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ 2019 تک ،غریب دیہی آبادی کے لیے خطرناک بیماریوں کے علاج اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں پراخراجات کی تلافی کی شرح تقریبا 90٪ تک پہنچ چکی ہے۔


شیئر

Related stories