چاول کی کاشت کے لیے مشہور گاوں، ہونگ گوانگ
ہونگ گوانگ گاؤں چین کے شمال مشرقی صوبے جی لین میں واقع ہے جو چاول کی کاشت کے لیے مشہور ہے۔ ماضی میں ، کاشتکاری سے آمدنی بہت کم تھی اور گاؤں کے تقریبا اسی فیصد لوگ باہر جا کر مزدوری کیا کرتے تھے۔حالیہ برسوں میں سائنس و ٹیکنالوجی کے استعمال سے زراعت میں جدت آگئی ہے اور اب اس گاؤں کے چاول اپنے اعلی معیار کی وجہ سے پورے ملک میں بہت مقبول ہیں۔ زراعت میں جدت نے کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ کیا ہے اور اب یہاں کے کسانوں کی اوسطاًسالانہ آمدنی 50،000 یوآن سے زیادہ ہو گئی ہے۔
اب ، ہونگ گوانگ گاؤں کے چاول کے کھیت صرف کھیت نہیں رہے بلکہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے "مشہور نیٹ لینڈ مارک" بن گئے ہیں جو سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔ چاول کے کھیتوں کے مناظر کی مناسبت سے ، گاؤں نے آنے والے سیاحوں کی دلچسپی کے لیے گاؤں کا تاریخی میوزیم اور رائس انڈسٹری نمائشی ہال بھی تعمیر کیے ہیں۔