چین اقوام متحدہ کی قیادت میں بین الاقوامی نظام کی مضبوطی کا تحفظ کرے گا،وزارت خارجہ

2020-09-22 17:22:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بائیس ستمبر کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ عالمی سمٹ میں چینی صدر شی جن پھنگ نے ایک اہم تقریر کی۔انہوں نے اپنی تقریر میں دنیا کو کس قسم کے اقوامِ متحدہ کی ضرورت ہے اور وبا کے بعد کے دور میں اقوام متحدہ کو کس طرح کام کرنا چاہیے، اس حوالے سے چار نکاتی تجاویز پیش کیں ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ان چار نکاتی تجاویز سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ چین اقوام متحدہ کے ساتھ بین الاقوامی نظام کو مضبوط تر کرے گا ، بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھے گا ، بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت کرے گا اور عالمی حکمرانی میں فعال حصہ لے گا۔ وانگ وین بین نے یہ بھی بتایا کہ آنے والے دنوں میں ، صدر شی جن پھنگ جنرل اسمبلی کے عمومی مباحثے ، حیاتیاتی تنوع کےسربراہی اجلاس سمیت اعلی سطحی اجلاسوں میں اہم تقاریر کریں گے۔


شیئر

Related stories