"ہیلتھ سلک روڈ" کی تعمیر کے حوالے سےتھنک ٹینک ایکشن انیشئیٹو کے لیے چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ کا پیغام

2020-09-22 18:48:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چائنا میڈیا گروپ کی تجویز پر قائم کردہ" سلک روڈ ٹیلی ویژن انٹرنیشنل کوآپریشن کمیونٹی" نے اپریل 2020 میں "ہیلتھ سلک روڈ کی تعمیر کے حوالے سےتھنک ٹینک ایکشن انیشی ایٹو " نامی سرگرمی کا آغاز کیا۔متعلقہ ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے عالمی برادری سے تعاون کو مضبوط کرنے اور وبا کے اثرات کو دور کرنے کی اپیل کی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شن ہائی شونگ نے اس سرگرمی کے لیے اپنے پیغام میں ملکی اور غیر ملکی میڈیا سے تعاون کو گہرا کرنے ، مصدقہ اور سچی اطلاعات دینے اور انسداد وبا کی جنگ میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔

اپنے پیغام میں شن ہائِی شونگ نے کہا کہ دو ہزار بیس اختتام پذیر ہونے والاہے۔ کووڈ-۱۹ کے اثرات ابھی بھی پھیل رہے ہیں۔اس تناظر میں چینی صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ تمام لوگ ایک ہی ہم نصیب معاشرے میں رہتے ہیں ، اور کوئی بھی ملک بڑے بحرانوں کے مقابلے میں تنہا نہیں کھڑا ہوسکتا۔ اتحاد اور تعاون ہی دنیا کا واحد ،صحیح راستہ ہے۔وائرس تمام انسانیت کے لیے مشترکہ چیلنج ہے، صرف مل کر کام کرنے سے ہی ہم عالمی خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں ۔

جناب شن کا کہنا تھا کہ کووڈ-۱۹کی وبا سے لڑنے میں چین کی اہم اسٹریٹیجک کامیابیوں سے دنیا کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور انسداد وبا کےعالمی تعاون اور عالمی حکمرانی کی بہتری کے لیے اعتماد پیدا کیا گیا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے شروع کردہ "سلک روڈ انیشئیٹو" میں ، چینی اور غیر ملکی ماہرین نے معاشرے میں سائنسی اور عقلی خیالات و نظریات پھیلانے کے لیے مضامین لکھے اور چائنا میڈیا گروپ کے انگریزی چینل سی جی ٹی این کےخصوصی پروگرام "ورلڈ واچ" کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا ، جو 170 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے 100 ملین سے زائد ناظرین میں موضوعِ گفتگو بنا ہے۔ انسداد وبا کی اس عالمی جنگ میں ، بہت سارے ممالک کے اسکالرز بے حد متحرک رہے اور دانش مندی کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کے لیے آواز بلند کی ۔شن ہائی شونگ نے اس بات پر زور دیا کہ ذمہ دار میڈیا کی حیثیت سے ، ہمیں اس اتفاق رائے کو بڑھانا ہوگا اور انسداد وبا کی کارروائی میں نئی جان ڈالنی ہوگی۔


شیئر

Related stories