آخرکار بنی نوع انسان کی جانب سے وبائی مرض پر قابو پا لیا جائے گا اور فتح دنیا کے عوام کی ہوگی، شی جن پھنگ

2020-09-23 10:19:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے بائیس تاریخ کو اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی میں اہم تقریر کی۔

شی جن پھنگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت کووڈ-۱۹ کی وبا سے لڑرہی ہے۔ اس دوران مختلف ممالک کے لوگوں نے ایک دوسرے کا خیال رکھا اور ایک دوسرے کی مدد کی ہے ، جس میں بڑی آفات کا سامنا کرتے ہوئے انسانیت کی ہمت ، عزم ، اور دیکھ بھال کی صفات کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، اور تاریک لمحے کو روشن کیاگیا ہے۔آخرکار انسانیت کی جانب سے وبائی مرض پر قابو پا لیا جائے گا اور فتح دنیا کے عوام کی ہوگی۔


شیئر

Related stories