چین کا انسداد وبا کے بین الاقوامی تعاون اور صحت عامہ کے تحفظ میں اہم کردار، شی جن پھنگ
2020-09-23 10:30:11
چینی صدر شی جن پھنگ نے 22 تاریخ کو اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی سے اہم خطاب کیا۔ اس موقع پر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین دیگر ممالک کے ساتھ انسداد وبا کے تجربات اور تشخیص اور علاج کی ٹیکنالوجی کا اشتراک جاری رکھے گا ، ضرورت مند ممالک کو مدد اور معاونت فراہم کرے گا ، انسداد وبائی امراض کے میدان میں عالمی استحکام کو یقینی بنائے گا ، اور وائرس کا سراغ لگانے اور اس کی ٹرانسمیشن راستوں کا تعین کرنے کے لئے عالمی سائنسی تحقیق میں فعال طور پر حصہ لے گا۔ چین میں متعدد ویکسینیں اس وقت تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز میں داخل ہوچکی ہیں۔ تحقیق و ترقی مکمل ہونے اور استعمال میں لانے کے بعد ، انہیں عالمی سطح پر عوامی مصنوعات کے طور پر پیش کیا جائے گا اور پہلے ترقی پزیر ممالک کو فراہم کیا جائے گا۔