مختلف ممالک کی جانب سے خود اختیار کردہ ترقیاتی راستوں اور ماڈلز کا احترام کیا جانا چاہیئے، شی جن پھنگ

2020-09-23 10:31:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے بائیس تاریخ کو اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی میں اہم تقریر کی۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی ملک دوسرے ممالک کی مشکلات سے نفع حاصل نہیں کرسکتا اور دوسرے ممالک کی ہنگامہ آرائی سے استحکام حاصل نہیں کرسکتا۔ اگر آپ اپنی پریشانیوں کو دوسرے ممالک میں منتقل کرتے ہیں تو ، جلد یا بدیر دیگر ممالک کے خطرات آپ کے اپنے لئے چیلنج بن جائیں گے۔ یہ ضروری ہے کہ ایک بڑے خاندان اور باہمی تعاون کا تصور قائم کیا جائے ، نظریاتی تنازعات کو ترک کیا جائے ، تہذیبی تنازعات کے جال کو توڑا جائے ، اور مختلف ممالک کے آزادانہ طور پر منتخب کردہ ترقیاتی راستوں اور ماڈلز کا احترام کیا جائے ، تاکہ دنیا متنوع ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔


شیئر

Related stories