وبا کے بعد ماحول دوست عالمی معیشت کی بحالی کا فروغ کیا جائے، شی جن پھنگ

2020-09-23 10:36:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بائیس تاریخ کو اقوام متحدہ کی 75ویں جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں واضح کیا کہ بنی نوع انسان کو قدرت کے بار بار انتباہات کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیئے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مختلف شعبوں میں عالمی تعاون کو فروغ دیا جائے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے طے کردہ "پیرس معاہدے " پر عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کرہ ارض کا تحفظ سب سے لازمی اقدام ہے لہذا ہمیں ماحول دوست ترقی کی راہ پر گامزن ہونا ہوگا۔ تمام ممالک کو اس حوالے سے فیصلہ کن اقدامات اختیارات کرنے چاہییں اور تخلیق ،ہم اہنگی ، ماحول دوست ، کھلے پن اور مشترکہ مفادات پر مبنی ترقی کے نئے تصور پر عمل کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ سائنسی و تیکنیکی انقلاب کے نئے دور اور صنعتی تبدیلی کے تاریخی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وبا کے بعد کے دور میں ماحول دوست عالمی معیشت کی ترقی کو فروغ دیا جائے ۔


شیئر

Related stories