تمام ممالک کو یکساں حقوق حاصل ہونے چاہییں، شی جن پھنگ

2020-09-23 10:41:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے 22 تاریخ کو اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کے دوران ایک اہم تقریر کی۔ شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ یہ وبا نہ صرف مختلف ممالک کی حکومتوں کی صلاحیت کا امتحان ہے بلکہ عالمی حکمرانی کے نظام کا بھی امتحان ہے۔ ہمیں کثیرالجہتی کی راہ پر گامزن رہنا ہوگا اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر اس بین الاقوامی نظام کی حفاظت کرنا ہوگی۔ عالمی انتظام و انصرام کے لئے وسیع مشاورت ، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے اصول کو برقرار رکھنا چاہئے ، تمام ممالک کے لئے مساوی حقوق ، مساوی مواقع اور مساوی قوانین کو فروغ دینا چاہئے، اور یہ سب کچھ پرامن ترقی ، تعاون اور جیت جیت کے تاریخی رجحان کے مطابق ہونا چاہئے۔


شیئر

Related stories