بڑے ممالک کواپنی ذمہ داریاں نبھانا چاہییں، شی جن پھنگ
2020-09-23 10:43:14
صدر شی جن پھنگ نے 22 تاریخ کو اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی میں ایک اہم تقریر کی۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ممالک کے درمیان اختلافات کا ہونا معمول کی بات ہے اور ان اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔ ممالک کے مابین مقابلہ ہوسکتا ہے ، لیکن یہ مثبت اور صحت مند ہونا چاہئے ، اور اس مقابلے کے دوران اخلاقی سطح اور بین الاقوامی اصولوں کو برقرار رکھنا چاہئے۔ ایک بڑا ملک بڑا نظر آئے ، زیادہ سے زیادہ عوامی مصنوعات مہیا کرے ، اپنا بڑے ملک کا کردار نبھائے، اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔