چین پرامن ترقی ، کھلی ترقی ، تعاون پر مبنی ترقی اور مشترکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، شی جن پھنگ
2020-09-23 10:44:54
چینی صدر شی جن پھنگ نے 22 تاریخ کو اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی میں ایک اہم تقریر کی۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین دنیا کا سب سے بڑا ترقی پزیر ملک ہے اور وہ پرامن ترقی ، کھلی ترقی اور مشترکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ہم کبھی بھی تسلط ، توسیع یا اثر و رسوخ کے حصول کی کوشش نہیں کریں گے۔ ہمارا کسی بھی ملک کے ساتھ سرد جنگ لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، ہم تنازعات کو دور کرنے اور تنازعات کے حل کے لئے بات چیت کرنے پر زور دیتے ہیں۔ ہم تنہا کھڑے ہونے کی کوشش نہیں کرتے ، ہم جیتنے یا ہارنے کی کوشش نہیں کرتے ، اور ہم بند طریقے سے کام کرنے کا سوچ بھی نہیں کر سکتے ۔ اس لئے کبھی اپنے دروازے بند نہیں کریں گے۔