چینی اور بھارتی افواج کے کمانڈر کی سطح کے مذاکرات کا چھٹا دور
چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان نے بائیس تاریخ کو اپنے بیان میں کہا کہ چینی اور بھارتی افواج کے مابین کمانڈر کی سطح کے مذاکرات کا چھٹا دور مورڈور سرحدی مذاکراتی مرکز میں منعقد ہوا۔
فریقین نے چین اور بھارت کے مابین سرحدی کنٹرول لائن کے علاقے کی صورتحال کو مستحکم بنانے کے حوالے سے واضح اور تفصیلی سے تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا ۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ غلط فہمیوں اور غلط فیصلوں سے بچنے کے لیے تبادلے اور رابطے کو مضبوط بنایا جائے ۔ فرنٹ لائن پر تعینات افواج کی تعداد میں اضافے کو روکا جائے اور موجودہ صورتحال کو یک طرفہ طور پر تبدیل نہ کیا جائے ۔ اس کے علاوہ ایسی کسی بھی کارروائی کرنے سے گریز کیا جائے جس سے صورتحال کے پیچیدہ ہونے کا امکان ہے ۔