سنکیانگ کی مصنوعات کی درآمد پر امریکی پابندیاں ، چینی وزارت خارجہ کا رد عمل
2020-09-23 19:47:21
امریکی ایوان نمائندگان نے سنکیانگ سے متعلق ایک بل منظور کیا ، جو سنکیانگ کی مصنوعات کی درآمد کو امریکہ کے لیےمکمل طور پر ممنوع کر دے گا۔ اس کے جواب میں ، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 23ستمبر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین، چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔
وانگ وین بین نے کہا ک سنکیانگ کے معاملات خالصتا چین کے داخلی امور ہیں ، اور امریکہ کو ان میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔ نام نہاد "جبری مشقت" کا معاملہ کچھ امریکی اور مغربی اداروں اور اہلکاروں کا بنایا گیا ایک جھوٹ ہے۔