چین"گرین سلک روڈ" کی تعمیر کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کوشاں ہے، شی جن پھنگ

2020-09-24 10:53:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے 23 تاریخ کی شام بیجنگ میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین نہ صرف اپنی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کو مضبوط بنارہا ہے ، بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے بھی پہل کررہا ہے ، بنی نوع انسان کے مشترکہ گھر کرہ ارض کی حفاظت کے لئے کوشاں ہے ، اور دوسرے ممالک کے ساتھ جوش و خروش سے "گرین سلک روڈ" کی تعمیر کے لئے کوشاں ہے۔

ملاقات کے دوران شی جن پھنگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں صرف ایک ہی نظام ہے ، وہ یہی بین الاقوامی نظام ہے جس کی بنیاد اقوام متحدہ ہے ۔ یہاں قوانین کا ایک ہی سلسلہ ہے ، جو اقوام متحدہ کے چارٹر پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصول ہیں۔


شیئر

Related stories