چین اپنے جائز حقوق کا تحفظ کرے گا ، شی جن پھنگ
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے تیئیس تاریخ کو بیجنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر شی جن پھنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین نے کبھی بھی نظریاتی محاذ آرائی ، ڈی کپلنگ اور عالمی بالادستی کے بارے میں نہیں سوچا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو سب سے زیادہ سوچتے ہیں وہ یہ ہے کہ 1.4 بلین چینی باشندوں کو بہتر زندگی گزارنے کے قابل بنائیں اور بنی نوع انسان کے لئے زیادہ سے زیادہ خدمات سرانجام دیں ۔ ہم کسی کو اپنی قومی خودمختاری ، قومی وقار ، اور ترقی کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔ ہم اپنے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کریں گے اور بین الاقوامی عدل و انصاف کا تحفظ کریں گے ۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک باہم مربوط ہیں اور ان کے دکھ سکھ سانجھے ہیں۔ ہمیں ممالک ، قوموں ، ثقافتوں اور نظریات کی حدود سے تجاوز کرنا ہوگا ، بنی نوع انسان کی ترقی اور ہم نصیب سماج کی تعمیر کے لئے کوشش کرنا ہوگی۔