اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی عام بحث میں چینی صدر کی تقریر , عالمی برادری کی پذیرائی

2020-09-24 17:00:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر شی جن پھنگ نے 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کے عام مباحثے کے موقع پر ایک اہم تقریر کی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے حوالے سے چینی موقف پر روشنی ڈالی۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے چینی صدر کی تقریر پر بے حد توجہ دی۔ کچھ مغربی ماہرین نےاپنے انٹرویو زمیں کہا کہ چین کے عہد نے عالمی موسمیاتی عمل کے عزائم میں جان ڈال دی ہے!

تیئیس تاریخ کو ، یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لین نے سوشل میڈیا پر چین کے گرین ہاوس گیس کےاخراج میں کمی کے منصوبے اور دوسرے متعلقہ اہداف کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ، پیرس معاہدے کے فریم ورک کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں کے عالمی ردعمل میں یہ ایک اہم قدم ہے اور یورپی یونین اس مقصد کے حصول کے لیے چین کے ساتھ تعاون کرے گی۔

برطانوی اخبار "گارجیئن" کی خبر کے مطابق ، کووڈ-۱۹ کی وبا سے عالمی معیشت اور معاشرے کو پہنچنے والے نقصان کے تناظر میں ، چین کا واضح عزم،اقوام متحدہ کی آب و ہوا کے بحران سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو ایک نیا محرک فراہم کرے گا۔


شیئر

Related stories