چینی وزارت دفاع کا تائیوان کے امور پر اظہار خیال

2020-09-24 18:10:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ٹین کھہ فی نے 24 ستمبر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی فوج نے بیرونی قوتوں کی مداخلت اور تائیوان کی علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں کے باعث آبنائے تائیوان میں فوجی مشقوں کا اہتمام کیا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ چینی فوج قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے اپنے عزم اور اہلیت کے مظاہرے کے طور پر آبنائے تائیوان میں فوجی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے ۔ اگر تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں نے کسی بھی بہانےاور کسی بھی طرح سے تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی کوشش کی تو ہم یقینا اسے ہر قیمت پر شکست دیں گے۔


شیئر

Related stories