وانگ ایی کی سی آئی سی اے کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی خصوصی ویڈیو کانفرنس میں شرکت

2020-09-24 19:45:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چوبیس ستمبر کو ، چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ایی نےایشیائی ممالک کے باہمی اعتماد و تعاون کی کانفرنس (سی آئی سی اے )کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی خصوصی ویڈیو میٹنگ میں شرکت کی اور "سی آئی سی اے تعاون کو گہرا کرنے اور کثیر جہتی پر کاربند رہنے" کے موضوع پر تقریر کی۔

وانگ ایی نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کے 75 ویں سالگرہ کے اجلاس اور جنرل اسمبلی کے عمومی مباحثے کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور کثیر الجہتی نظام کی بھر پور حمایت کا کھل کراظہار کیا ۔چین ،ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر نئی طرز کے بین الاقوامی تعلقات کی تعمیر کے لیے کام کرے گا جس سے باہمی احترام ، انصاف اور جیت جیت میں تعاون ہوگا اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ ملے گا ۔


شیئر

Related stories