چین اپنی منڈیوں تک رسائی کو مزید آسان بنائے گا، وزارت خارجہ
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چوبیس تاریخ کو معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ چین وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کو یقینی بناتے ہوئے باسہولت کسٹم کلیئرنس کے لئے مزید "گرین چینلز" اور مزید "فاسٹ چینلز" کھولے گا۔ چین اصلاحات میں وسعت اور کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کی حوصلہ افزائی کو جاری رکھے گا ، منڈی تک رسائی کو مزید آسان بنائے گا ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گا اور مارکیٹ کا منصفانہ مسابقتی ماحول فراہم کرےگا۔
واضح رہے کہ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی تجارت و ترقی سے متعلق کانفرنس میں ایک رپورٹ جاری کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال عالمی معیشت 4.3 فیصد تک سکڑ سکتی ہے ، لیکن چینی معیشت اپنی مثبت نمو برقرار رکھے گی۔تجارت و ترقی سے متعلق کانفرنس کے اہلکار کا کہنا ہے کہ چین اپنی اقتصادی بحالی کے لیے پالیسیوں کی بڑی گنجائش برقرار رکھتا ہے اور یقین ہے کہ چین کی اقتصادی بحالی مضبوط رہے گی اور عالمی اقتصادی بحالی کے لیے مواقع بھی میسر ہونگے۔