چین موجودہ وبا کے بعد عالمی معیشت کی "ماحول دوست "ترقی کو فروغ دینے کے لئے یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے ، چینی وزارت خارجہ
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چوبیس تاریخ کو منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ چین-یورپ "ماحول دوست " شراکت دارانہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور موجودہ وبا کے بعد عالمی معیشت کی "ماحول دوست بحالی " کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یورپی کمیشن کی چیئرپرسن ارسلا فان ڈیر لیین نے 23 تاریخ کو کہا ہے کہ وہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سن 2060 کے آخر تک کاربن کے اخراج پر قابو پانے اور کاربن کے اثرات کو زائل کرنےکے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہیں۔ یورپی یونین اس مقصد کے حصول کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
وانگ وین بین نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے مثبت طور پر نمٹنا نہ صرف چین کی پائیدار ترقی کے حصول کی اندورنی ضروریات ہے ، بلکہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے چین کی بڑے ملک کی حیثیت سے ذمہ داری بھی ہے۔