چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے وانگ ای کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ویڈیو سربراہی اجلاس میں شرکت

2020-09-25 10:27:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے ،چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے چوبیس تاریخ کو بیجنگ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےویڈیو سربراہی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے عالمی انتظام و انصرام کو بہتر بنانے اور اصلاحات متعارف کروانے کےموضوع پر اظہار خیال کیا۔

وانگ ای نے کہا کہ موجودہ دنیا کو بے شمار خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے جس کے لیے عالمی نظام کی بہتری اور تعاون کی مضبوطی اشد ضروری ہے۔اس لیے چین پانچ نکاتی تجاویز پیش کرتا ہے: اول ،جامع مشاورت،تعمیری شراکت اور مشترکہ مفادات کے اصول پر عمل پیرا ہونا چاہیئے تاکہ تمام ممالک عالمی امن و ترقی میں حصہ لینے والے ، خدمات سرانجام دینے والے اور فائدہ اٹھانے والے بن سکیں۔دوئم،غیرروایتی سیکورٹی خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹا جائے۔سوئم،بڑے ممالک کی ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنایا جانا چاہیئے ۔بڑے ممالک کو رہنما اور مثالی کردار ادا کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل پیرا ہونا چاہیئے ،عالمی صحت عامہ کی مصنوعات کو فراہم کرنا چاہیئے اور عالمی امن و ترقی میں رہنما خدمات سرانجام دینی چاہیئے۔بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کو ترجیح دیتے ہوئے سرد جنگ کی سوچ اور نظریاتی تعصب کو ترک کیا جائے۔چہارم، بین الاقوامی قوانین و ضوابط کا تحفظ کیا جائے۔اور پنچم ، اقوام متحدہ کےکردار کو مضبوط بنایا جائے۔ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور اظہار رائے کے حق کو بڑھایا جائے۔


شیئر

Related stories