غربت سے چھٹکارا پانے کے بعد دوسروں کی مدد میں مصروف چینی خاتون

2020-09-25 16:02:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے جنوبی صوبہ جیانگ شی کے شہر پھنگ شیانگ کے رہنے والی چو یو پہلے شدید غربت زدہ زندگی گزار رہی تھیں۔ حکومت اور معاشرے کے دیگر افراد کی مدد سےاب وہ غربت سے نکل چکی ہیں ۔ اب ناصرف وہ پہلے کی نسبت خوشحال زندگی گزار رہی ہیں بلکہ وہ دوسروں کو مدد دینے میں بھی مصروف ہیں۔

کئی سال قبل چو یو کا خاندان والدین کی بیماری کی وجہ سے غربت میں گِھر گیا تھا۔صحت کے شعبے میں غربت کے خاتمے کی پالیسی سے فائدہ اٹھا کر چو یو کے والدین کی میڈیکل فیس کو کم کیا گیا۔ اپنے والدین کو دیکھ بھال کرنے کے لیے چو یو نے آبائی شہر واپس آ کر اپنا چھوٹا سا کاروبار شروع کیا۔مقامی حکومت نےان کی مدد کے لیے فنڈز فراہم کیے۔وقت کے ساتھ ساتھ کاروبار میں بہتری آتی گئی اور سال دو ہزار اٹھارہ میں اس خاندان نے غربت سے چھٹکارا حاصل کر لیا۔ اس کے بعد سے چو یو ناصرف اپنی کمپنی میں غریب لوگوں کو ملازمت فراہم کر رہی ہیں بلکہ دیگر فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے اپنے لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش کر رہی ہیں۔


شیئر

Related stories