پاکستان کو سرسسبز ترقی کے حوالے سے چین کے تجربات سے سیکھنا چاہیے، پاکستانی تجزیہ نگار ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی
2020-09-26 16:36:14
چین کے صدر شی جن پھنگ نے بائیس تاریخ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ دنیا کے تمام ممالک آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور انسانیت کا مستقبل مشترک ہے۔دنیا ایک گلو بل ویلج بن چکی ہے جہاں تمام ممالک کا ایک دوسرے پر انحصار ہے۔پاکستانی کی جامعہ پنجاب میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ ماہر عالمی و علاقائی امور ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی نے چینی صدر کی جانب سے کم کاربن ترقی کے عزم کو بھرپور سراہا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی معیشت بحالی کے دور سے گزررہی ہے۔ لہذا تمام ممالک کو سرسبز ترقی کے لیے مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔پاکستان کو چین کے تجربات سے سیکھتے ہوئے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دیگر ذرائع کی مدد سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اقدامات اپنانے چاہیے۔