کووڈ۔۱۹ ویکسین کے استعمال میں افریقی ممالک کو ترجیح دی جائے گی ،چینی صدر شی جن پھنگ
چینی صدر شی جن پھنگ اور انگولا کے صدر جواؤ لورینسو کے درمیان پچیس تاریخ کو ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ۔
اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور انگولا دونوں نے کووڈ۔۱۹ سے نمٹنے میں عوام کو اولین اہمیت دیتے ہوئے موئثر اقدامات اختیار کئے ۔ چین اپنی استعداد کے مطابق انگولا کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا اور عنقریب اپنی طبی ٹیم انگولا بھیجے گا ۔ چین ویکسین کی کامیاب تیاری اور دستیابی کے بعد افریقی ممالک میں فراہمی پر آمادہ ہے ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ انگولا افریقہ میں چین کا اہم کو آپریٹو شراکت دار ہے ۔ چین انگولا کی جانب سے اپنے قومی تقاضوں کے مطابق ترقیاتی راہ کی جستجو کی حمایت کرتا ہے ، اور انگولا میں چینی صنعتی و کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید اعلی درجے تک فروغ دینے کی کوشش کرے گا ۔
لورینسونے کہا کہ چین اس وقت واحد بڑا ملک ہے جس نے قلیل مدت میں کووڈ۔۱۹ پر کامیابی سے قابو پایا ہے۔ انگولا چین کی جانب سے وبا کی روک تھام و کنٹرول میں امداد کی فراہمی پر شکرگزار ہے ۔ انہوں نےکہا کہ انگولا چین کے ساتھ اپنے تعلقات کے فروغ کو نمایاں اہمیت دیتا ہے اور چین کے بنیادی مفادات سے وابستہ امور میں چینی موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔