چین کی تیار کردہ ویکسین کووڈ۔۱۹ کے خلاف طویل عرصے تک موئثر ثابت ہو سکتی ہے ،چینی ماہر

2020-09-26 16:40:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے پچیس تاریخ کو ایک نیوز بریفنگ میں کووڈ-۱۹ ویکسین سے متعلق پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ اس وقت چین میں کل گیارہ کووڈ-۱۹ ویکسینز کے کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں جبکہ 4 ویکسینز کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ ماہرین نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین کی کووڈ-۱۹ ویکسین طویل عرصے تک موئثر ثابت ہو سکتی ہے۔
چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ایک اہل کار وو یوان بن نے بتایا کہ چین نے وبائی صورتحال کی شروعات میں ہی متعلقہ قوانین اور اصولوں کے مطابق ویکسین کی تیاری شروع کر دی تھی۔ اس وقت چین ویکسین کی تیاری کے حوالے سے دنیا میں پیش پیش ہے۔4 ویکسینز کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔جن میں تین غیر فعال ویکسین ہیں اور ایک ایڈینو وائرس ویکٹر ویکسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنا جونگ شینگ کمپنی کی دو غیر فعال ویکسینز کے مشرق وسطی میں تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز کیے گئے ہیں جبکہ پینتیس ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ اس دوران کوئی سنگین منفی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ ایک اور غیر فعال ویکسین تیار کرنے والی کمپنی نے جنوبی امریکہ اور جنوب مشرقی ایشیاء کے کئی ممالک میں تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز کیے ہیں ۔ علاوہ ازیں یورپ اور ایشیاء کے متعلقہ ممالک میں ایڈینو وائرس ویکٹر ویکسین کے تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز کی منظوری دی گئی ہے۔
انسداد امراض مرکز کے ماہر زینگ گوانگ نے کہا کہ کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد ہی نئی ویکسین کی افادیت سے متعلق حتمی رائے دی جا سکتی ہے۔ اب تک کے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ ویکسین اینٹی باڈیز کی بلند سطح کو طویل عرصے تک برقرار رکھنے میں انتہائی موئثر ہے۔


شیئر

Related stories