جنوبی سنکیانگ کی معاشی اور معاشرتی ترقی اور عوام کی بہتر زندگی کو بھرپور فروغ دیا جائے،شی جن پھنگ

2020-09-27 10:24:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیسرا مرکزی سنکیانگ ورک فورم 25 سے 26 تاریخ تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی اور ریاست کے اعلی رہنماء شی جن پھںگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ترقی ،سنکیانگ کے طویل مدتی استحکام کی اہم بنیاد ہے۔ سنکیانگ کو سلک روڈ اکنامک بیلٹ کے بنیادی علاقے کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیے اور اپنی ترقیاتی حکمت عملی کو ملک کی مجموعی ترقیاتی منصوبہ بندی میں شامل کرنا چاہیے۔ سنکیانگ کی خصوصی اور ترجیحی صنعتوں کو فروغ دیا جائے، شہروں کی تعمیر کے معیار کو جامع طور پر بہتر بنایا جائےاور سنکیانگ کی ترقی کے سلسلے میں ماحولیاتی تحفظ پر بھرپور توجہ دی جائے ۔

شی جن پھنگ نے خاص طور پر غربت کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی سنکیانگ کی معاشی اور معاشرتی ترقی اور لوگوں کے معیار معاش کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی جانی چاہیے۔


شیئر

Related stories