کوریا کی جنگ میں شہید ہونے والے چینی فوجیوں کی باقیات مادر وطن پہنچا دی گئیں

2020-09-27 19:21:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کوریا کی جنگ میں شہید ہونے والے ایک سو سترہ چینی فوجیوں کی باقیات ستائیس تاریخ کو ایک خصوصی طیارے کے ذریعے مادر وطن پہنچا دی گئیں۔ اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں منعقد ہوئی ۔ جنوبی کوریا میں تعینات چینی سفیر شینگ ہائی مینگ نے کہا کہ امن سے محبت چینی قوم کی روایت ہے۔ امن کا تحفظ چینی عوام کا پختہ عزم ہے ۔ عالمی امن اور انسانیت کی ترقی کے لیے خدمات سرانجام دینے والے ان شہداء کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم امن کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔


شیئر

Related stories