چین کے دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کا معیار بلند کرنے کی کوششیں
2020-09-28 10:41:21
چین کے صوبہ ہوبے میں باؤکانگ کاؤنٹی کی 70 فیصد سے زیادہ زمین ، "کارسٹ لینڈفارم" پر مشتمل ہے۔یہاں کےمقامی لوگ کئی نسلوں سے پینے کے لیے بارش اور برف کا پانی استعمال کرتے تھے۔ 2017 میں کاؤنٹی کے گاوں، جاو جا شان میں بہت سی مشکلات پر قابو پا کر پہلا گہرا کنواں کھودا گیا ، جس سے لوگوں کے لیے پینے کے پانی کا بنیادی مسئلہ حل ہو گیا ۔جلد ہی باؤکانگ کاؤنٹی نے، پانی حاصل کرنے کے لیے جاو جا شان کی طرز پر گہرے کنویں کھودنے کے تجربے کو فروغ دیا اور کامیابی کے ساتھ 5 بستیوں میں 10 گہرے کنویں کھودے، جس سے پانی کی کمی کے شکار علاقوں میں 33،000 افراد کے لیےپینے کے پانی کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہوگیا۔اس کے علاوہ مقامی خصوصیات کی حامل صنعتوں کو فروغ دے کر یہاں کےلوگوں نےغربت سے بھی نجات حاصل کی ہے۔